سموگ کی شدت میں خطرناک اضافہ،صحت عامہ کو خطرہ
دھان کی باقیات جلانے ، بھٹوں ، رائس ملز کے دھویں نے آلودگی بڑھا دی
وہاڑیگگومنڈی (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) وہاڑی شہر اور گردونواح میں سموگ کی شدت میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، جس سے شہریوں کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ زہریلی فضا کے باعث سانس، آنکھوں اور گلے کے امراض میں مبتلا افراد کی مشکلات بڑھنے لگی ہیں جبکہ صبح اور شام کے اوقات میں کھلی فضا میں سانس لینا بھی دشوار ہوگیا ہے ۔شہریوں کے مطابق دھان کی باقیات جلانے ، اینٹوں کے بھٹوں اور رائس ملز سے خارج ہونے والا دھواں فضائی آلودگی میں اضافے کا اہم سبب بن رہا ہے ۔ آلودہ ماحول سے بالخصوص بچوں اور بزرگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔شہریوں نے متعلقہ محکموں کی مبینہ غفلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دھان کی باقیات جلانے والوں، ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے بھٹوں اور رائس ملز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے تاکہ سموگ پر قابو پایا اور شہریوں کو صاف فضا فراہم کی جاسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments