چاولوں کے بھوسے میں آتشزدگی ریسکیو کی بروقت کارروائی

چاولوں کے بھوسے میں آتشزدگی  ریسکیو کی بروقت کارروائی

ملتان (کرائم رپورٹر )دربار اسماعیل کے قریب چاولوں کی پرالی میں آگ لگ گئی ریسکیو فائر فائٹر نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔

 ریسکیو 1122کے مطابق دربار اسماعیل بہاولپور روڑ کے قریب پانچ مرلہ کے رقبے میں پھیلی ہوئی چاولوں کی پرالی ( بھوسہ )میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریب پھیلی ہوئی پرالی کو اپنی لپیٹ میں لیکر خاکستر کردیا ۔آگ کی اطلاع پر فائر فائٹر نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...