آٹزم سکول فار سپیشل ایجوکیشن میں سیشن کا آغاز نہ ہوسکا
ملتان (خصوصی رپورٹر)آٹزم سکول فار سپیشل ایجوکیشن میں فیز تھری کے تحت تعلیمی سیشن کا آغاز نہ ہوسکا، ستمبر 2026 میں کلاسز شروع کرنے کا منصوبہ دو ماہ گزرنے کے باوجود تاخیر کا شکار ہے ،
جس کے باعث خصوصی بچوں کے والدین پریشانی سے دوچار ہیں ۔ذرائع کے مطابق آٹزم سکول فار سپیشل ایجوکیشن میں فیز ون کا آغاز ستمبر 2024 میں کیا گیا تھا، جبکہ فیز ٹو کا آغاز بھی ستمبر 2026 میں کیا گیا۔ دونوں تعلیمی سیشنز میں 70،70 خصوصی بچوں کو داخلے دیئے گئے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیز ون اور فیز ٹو کے بچوں کے انفرادی تعلیمی منصوبے (آئی ای پی) بھی 10 ماہ کی تاخیر سے حال ہی میں تیار کئے گئے فیز تھری کے تحت تعلیمی سیشن کا باقاعدہ آغاز ستمبر 2026 میں ہونا تھا، تاہم داخلے مکمل نہ ہونے کے باعث کلاسز شروع نہیں کی جاسکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments