گرین سکیم کے تحت کامیاب کاشتکاروں میں ٹریکٹرز تقسیم
ثاقب خورشید نے خوش نصیب کاشتکاروں میں ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کیں
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے خوش نصیب کاشتکاروں میں ٹریکٹرز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد ثاقب خورشید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کاشتکاروں میں ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کیں۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا عارف، قیصر علوی، چوہدری محمد سرور، صدر فرٹیلائزر ایسوسی ایشن چوہدری بشارت علی، طاہر شریف گجر، سابق یونین کونسل ناظمین ملک اللہ دتہ ٹاوری، حاجی فقیر گوجر، اختر نواز بھٹی، ضلعی صدر ویمن مسلم لیگ (ن) نوشین ملک، فضل چوہدری، شیخ اشرف، ندیم شیروانی اور صدر ایپکا طیب بھٹی سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔اس موقع پر میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کسانوں کی خوشحالی اور زرعی شعبے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں۔ گرین ٹریکٹر سکیم کا مقصد کاشتکاروں کو جدید زرعی مشینری فراہم کرکے ان کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کسانوں کو سہولیات فراہم کرکے ہی زرعی ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ حکومت جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور کاشتکاروں کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے ۔ ٹریکٹر حاصل کرنے والے کاشتکاروں نے حکومتی اقدام پر خوشی کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments