میلسی تا ٹھینگی روڈ کے حفاظتی پشتے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

میلسی تا ٹھینگی روڈ کے حفاظتی  پشتے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

میلسی (نمائندہ دنیا) میلسی تا ٹھینگی روڈ کے حفاظتی پشتے خستہ حالی کا شکار ہوگئے ، جگہ جگہ گہرے گڑھے اور شگاف پڑنے سے سڑک کی بنیادیں بھی متاثر ہونے لگیں جبکہ حادثات میں اضافے کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔۔۔

 شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور شاہراہ کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق میلسی تا ٹھینگی روڈ شہر کو شیرگڑھ، سرگانہ، مترو سمیت درجنوں دیہات اور آبادیوں سے ملانے والی اہم شاہراہ ہے ، جس پر روزانہ سینکڑوں شہری، طلبہ، مریض، تاجر اور کسان سفر کرتے ہیں۔ شہریوں کے مطابق متعلقہ محکمے کی عدم توجہی کے باعث سڑک کے اطراف حفاظتی پشتے کمزور ہوکر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ زمین کے کٹاؤ اور مٹی دھنسنے سے متعدد مقامات پر گہرے گڑھے اور شگاف پڑ چکے ہیں، جس سے ٹریفک کی آمدورفت غیر محفوظ ہوگئی ہے ۔محمد سرفراز، محمد سعید، محمد ریاض اور محمد ذیشان سمیت دیگر شہریوں کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی شاہراہ کی بروقت مرمت نہ ہونے سے نقصان بڑھ رہا ہے ۔ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو معمولی مرمت کا مسئلہ مکمل تعمیر نو تک پہنچ سکتا ہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی، اسسٹنٹ کمشنر میلسی اور محکمہ ہائی وے کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ مقامات کا معائنہ کرکے حفاظتی پشتوں اور سڑک کی فوری مرمت کروائی جائے تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...