کینو توڑنے پر 11 سالہ بچے پر مبینہ تشدد، زمیندار گرفتار
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) نواحی گاؤں چک نمبر 102 ای بی میں باغ سے چند کینو توڑنے پر زمیندار نے مبینہ طور پر 11 سالہ بچے۔۔
کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق محنت کش محمد رفیق کے 11 سالہ بیٹے عبداللہ نے مقامی زمیندار کاشف نصیر جٹ کے باغ سے چند کینو توڑ لیے۔ اس بات پر زمیندار نے مبینہ طور پر بچے کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا ۔اور اسے زمین پر پٹختا رہا، جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور نامزد ملزم کاشف نصیر جٹ کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments