لیاقت آباد بازار کے انتخابات رواں ماہ آخری ہفتے میں متوقع
ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران لیاقت آباد بازار، پرانا شجاع آباد روڈ کے انتخابات رواں ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع ہیں۔۔
بازار کے تاجروں کی درخواست پر چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے صدر ظفر اقبال صدیقی نے الیکشن کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔الیکشن کمیشن میں عزیزالرحمن انصاری کو الیکشن کمشنر جبکہ شیخ عبدالندیم، شیخ محمد اکمل، عرفان علی اکبر انصاری اور شیخ عمران نعیم کو معاونین مقرر کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments