انسداد سموگ مہم ، حکومت کی سکولوں کیلئے نئی ہدایات جاری
سکولوں کے باہر گاڑیوں کے دھوئیں میں انتظار پر پابندی، گاڑی کا انجن بند رکھنے کاحکم
ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب میں سموگ اور فضائی آلودگی کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیش نظر محکمہ سکول ایجوکیشن نے طلبہ، والدین اور سکول ٹرانسپورٹ ڈرائیوروں کے لئے نئی حفاظتی ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کا مقصد بچوں کو گاڑیوں کے زہریلے دھوئیں اور آلودہ فضا کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں سکولوں کے باہر گاڑیوں کے دھوئیں میں کھڑے ہو کر بچوں کا انتظار کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی گئی ہے ۔ والدین اور ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گاڑی پارک کرنے کے بعد انجن بند رکھیں تاکہ غیر ضروری دھوئیں کے اخراج اور فضائی آلودگی میں اضافے کو روکا جا سکے ۔محکمہ کی جانب سے جاری آگاہی پیغام میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ سکول کے اوقات میں بچوں کو گاڑیوں سے مناسب فاصلے پر کھڑا کریں اور انہیں مصروف شاہراہوں کے کنارے ہجوم میں جمع ہونے سے بچائیں تاکہ وہ زہریلے دھوئیں اور آلودہ ہوا کے براہ راست اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments