پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں امتحانی نظام ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں امتحانی نظام ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

آن سکرین مارکنگ ،آئندہ سال چار مضامین کے پرچے ای شیٹ پر ہوں گے

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب کے تمام نو تعلیمی بورڈز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ آئندہ سال سائنس کے چار مضامین کے امتحانات ای شیٹ پر لئے جائیں گے ، جبکہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں آن سکرین مارکنگ کے نفاذ کے لئے مضامین کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پنجاب کے نو تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر بدرالسلام نے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن و سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امتحانی نظام میں شفافیت، یکسانیت اور تیزی لانے کے لئے مرحلہ وار ڈیجیٹل ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی۔ اس مقصد کے لئے تمام تعلیمی بورڈز میں ضروری انفراسٹرکچر اور لاجسٹک انتظامات بہتر بنانے پر بھی غور کیا گیا۔حکام کو امتحانی پرچوں کی پرنٹنگ اور آن سکرین مارکنگ کے نظام کو مؤثر بنانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس کے علاوہ امتحانی نظام میں یکسانیت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنانے کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دینے پر بھی غور کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...