ساڑھے سترہ کلوچرس اور افیون برآمد،دو ملزم گرفتار
وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی) پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو ۔۔۔
گرفتار کرکے مجموعی طور پر 17 کلو 500 گرام منشیات برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشن وہاڑی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 19 ڈبلیو بی کے رہائشی محمد عرفان ولد محمد یوسف کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 12 کلو 500 گرام چرس برآمد کر لی۔ دوسری کارروائی میں اسی علاقے کے رہائشی علی وقاص ولد نور احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔فورس نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج کر لیے ہیں۔پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے حکام کے مطابق صوبے سے منشیات کے خاتمے اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔ منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments