گراں فروشوں کو جرمانے ، تجاوزات قائم کرنے والوں کو وارننگ

 گراں فروشوں کو جرمانے ، تجاوزات قائم کرنے والوں کو وارننگ

دوکوٹہ(نامہ نگار)پیرا فورس کی ٹیم نے دوکوٹہ میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانداروں اور مہنگے داموں ایل پی جی گیس فروخت کرنے والے دکانداروں کو جرمانے کیے، جبکہ تجاوزات قائم کرنے والوں کو وارننگ لیٹر جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق پیرا فورس میلسی کے انچارج شارم اصغر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف دکانوں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور سرکاری نرخ ناموں کی جانچ پڑتال کی۔ اس دوران مقررہ نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں اور مہنگے داموں ایل پی جی گیس فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...