کہروڑپکا : بے قابو ٹرک نے سکول ملازم کی جان لے لی

  کہروڑپکا : بے قابو ٹرک نے  سکول ملازم کی جان لے لی

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا) سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے ملازم انوار الحق کو بے قابو ٹرک نے کچل کر جاں بحق کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انوار الحق اپنے بیٹے کے ہمراہ سنٹر سے موٹرسائیکل پر کسی کام کے سلسلے میں جا رہا تھا کہ سنٹر کے سامنے واقع کولڈ اسٹوریج پر ایک ٹرک کو دھکا لگا کر اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ اچانک اسٹارٹ ہونے کے بعد ٹرک ریورس ہوتے ہوئے بے قابو ہوگیا اور انوار الحق پر چڑھ دوڑا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی کارروائی کے بعد لاش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی۔ سکول انتظامیہ کے مطابق متعدد بار متعلقہ حکام کے نوٹس میں لایا جا چکا ہے کہ سکول کے اوقات میں لوڈنگ اور ان لوڈنگ کے لیے ٹریفک کی آمدورفت بند کرائی جائے اور گڑھوں سے بھری سڑک تعمیر کی جائے ، تاہم تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انتظامیہ نے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...