مونڈکا :مکان سے نوجوان کی لاش برآمد، تحقیقات شروع
مونڈکا (نامہ نگار) گجر ٹرک اڈا کے قریب بستی سندیلہ میں ایک مکان سے نوجوان کی لاش برآمد ہونے پر علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق موضع بیٹ قائم شاہ کے رہائشی غلام رسول شاہ کا بیٹا محمد مرسلین اپنے دوستوں کے ہمراہ شاہ جمال کے علاقے بستی سندیلہ آیا ہوا تھا، جہاں شام کے وقت ایک مکان سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ شاہ جمال پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments