ویمن یونیورسٹی کی پی ایچ ڈی سکالر کا کامیاب پبلک ڈیفنس

ویمن یونیورسٹی کی پی ایچ ڈی سکالر  کا کامیاب پبلک ڈیفنس

ملتان (خصوصی رپورٹر) دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں پی ایچ ڈی سکالر کنزا علی کا پبلک ڈیفنس کامیابی سے مکمل ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق دی ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ کیمسٹری کی پی ایچ ڈی سکالر کنزا علی نے یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر، کچہری کیمپس میں اپنے تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع پیش کیا۔ انہوں نے اپنی تحقیق کے مقاصد، طریقہ کار، تجربات اور نتائج پر تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی تحقیق میں ایس بی ایس بیسڈ پریشر سینسیٹو ایڈہیسو کو نینو کمپوننٹس کی مدد سے بہتر بنایا گیا ہے تاکہ اس کی چپکنے کی صلاحیت، پائیداری اور کارکردگی میں اضافہ ہو سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...