مظفرگڑھ :اسسٹنٹ کمشنر کا چھاپہ، 3 پٹواری غیر حاضر نکلے

مظفرگڑھ :اسسٹنٹ کمشنر کا چھاپہ، 3 پٹواری غیر حاضر نکلے

اُم حبیبہ نے تین پٹواریوں کو شوکاز نوٹس جاری کرکے محکمانہ کارروائی شروع کردی

 مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایم ایم بصیرہ پر اچانک چھاپہ مارا اور ریونیو عملے کی حاضری سمیت دفتری امور کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران شہریوں کو فراہم کی جانے والی ریونیو سہولیات، زیر التوا معاملات اور عوامی شکایات کا بھی معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر تین پٹواری حافظ رمضان، حمزہ الطاف اور وسیم سجاد ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیے اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی۔ اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی بروقت حاضری اور شہریوں کے جائز مسائل کا فوری حل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ سرکاری دفاتر میں غیر حاضری، فرائض سے غفلت اور شہریوں کو بلاوجہ چکر لگوانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو دفاتر کی مسلسل نگرانی جاری رہے گی اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر عوامی ریلیف اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...