بی زیڈ یو، سرکاری لکڑی منتقلی معاملہ،انکوائری رپورٹ جمع
سرکاری لکڑی بغیر گیٹ پاس سرکاری گاڑی میں باہر منتقل کرنے پر کارروائی کی گئی
ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں سرکاری لکڑی کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کیس کی انکوائری مکمل، رپورٹ رجسٹرار کو جمع کرادی گئی تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی ملتان میں سرکاری لکڑی کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کے کیس کی انکوائری مکمل کر لی گئی ہے ذرائع کے مطابق انکوائری آفیسر ڈاکٹر ساجد طفیل نے انکوائری مکمل کرنے کے بعد اپنی مفصل رپورٹ رجسٹرار کو جمع کرا دی ہے اب رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ یونیورسٹی انتظامیہ کرے گی یاد رہے کہ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب یونیورسٹی میں سرکاری لکڑی بغیر گیٹ پاس سرکاری گاڑی میں باہر منتقل کرنے کا انکشاف ہوا تھا سکیورٹی گیٹ انچارج اور ریزیڈنٹ آفیسر نے رجسٹرار کو تحریری رپورٹ ارسال کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ آفیسر چودھری اکرم کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری ڈالہ نمبر 241 میں 4 سے 5 من لکڑی بغیر اجازت آرا مشین پر کٹوانے کے لئے لے جائی گئی اور بعد ازاں واپس لائی گئی ٹرانسپورٹ آفیسرچودھری اکرم نے لکڑی کو ذاتی قرار دیا تھا، تاہم تحریری گیٹ پاس فراہم نہیں کیا تھا۔یونیورسٹی ذرائع کے مطابق انکوائری کے دوران متعلقہ افسروں اور سکیورٹی عملے کے بیانات قلمبند کئے گئے اور گیٹ پاس سمیت تمام ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments