مظفرگڑھ:اے سی ام حبیبہ کی عوامی سہولتیں یقینی بنانے کی ہدایت

مظفرگڑھ:اے سی ام حبیبہ کی  عوامی سہولتیں یقینی بنانے کی ہدایت

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ نے یونین کونسل مراد آباد اور گردونواح کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مریم نواز ہیلتھ کلینک، واٹر فلٹریشن پلانٹ اور پٹرول پمپ کا معائنہ کیا۔۔

 جبکہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل بھی سنے اور عوامی سہولتیں یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مراد آباد میں مریم نواز ہیلتھ کلینک کا دورہ کرکے طبی سہولیات، انتظامی امور اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ بعد ازاں کھنگن شمالی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا معائنہ کیا اور صاف پانی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا۔انہوں نے کھنگن شمالی میں پی ایس او پٹرول پمپ کا دورہ کرکے  رعایت کے انتظامات بھی چیک کیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...