میرج ایکٹ پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ نے شہر کے میرج ہالز کا اچانک دورہ کیا اور احمد مارکی اور ۔۔
رائل مارکی میں میرج ایکٹ پر عملدرآمد، انتظامی امور اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مارکیز کی انتظامیہ کو قانون کی مکمل پابندی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام میرج ہالز کے ملازمین کو فائر سیفٹی کے حوالے سے ضروری تربیت اور حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا جائے ، جبکہ تمام ملازمین کے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹس بھی مکمل کروائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شادی کی تقریبات میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے ، اس لیے آگ سے بچاؤ کے انتظامات اور حفاظتی اقدامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments