گیس سلنڈر لیک ہونے سے آگ بھڑک اٹھی ، ماں بیٹا شدید زخمی
بورے والا (نمائندہ دنیا) کینال گارڈن میں گیس سلنڈر لیکج کے باعث معروف قانون دان چوہدری محمد اکرم ایڈووکیٹ کے گھر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ان کے بیٹے وسیم اکرم اور اہلیہ شدید زخمی ہو گئے ۔ ۔
وسیم اکرم کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گھر میں مبینہ طور پر گیس سلنڈر لیک ہونے سے آگ لگ گئی، جس کی لپیٹ میں آکر وسیم اکرم اور ان کی والدہ زخمی ہو گئیں۔ واقعے کے فوراً بعد دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وسیم اکرم کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں مزید علاج کے لیے لاہور ریفر کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments