نکاسی آب وبارشی پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبوں پر کام تیز
میاں چنوں اور عبدالحکیم میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ، بروقت تکمیل کی ہدایت
خانیوال، میاں چنوں (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار، سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ‘‘سوہنا پنجاب’’ کے تحت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ضلع خانیوال میں نکاسی آب اور بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کر دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مقصود نے میاں چنوں اور عبدالحکیم کا دورہ کیا اور مختلف منصوبوں پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر خانیوال حنا ارشد بھی ان کے ہمراہ تھیں۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے میاں چنوں ریلوے انڈر پاس پر تعمیر کیے جانے والے اڑھائی لاکھ گیلن گنجائش کے زیرِ زمین واٹر اسٹوریج ٹینک کا معائنہ کیا، جبکہ چک 125 پندرہ ایل میاں چنوں اور دھرم پورہ عبدالحکیم میں ڈسپوزل ورکس کے تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments