منشیات فروشی،گداگری، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں
ملتان (کرائم رپورٹر )پولیس نے مختلف واقعات منشیات فروشی ، بھیک مانگنے اور کرایہ داری کے الزام میں متعدد افراد کے ۔۔۔
خلاف مقدمات درج کرلئے ۔ منشیات فروشی کے الزام میں قادر پورراں پولیس نے ملزم زبیر سے 10لٹر شراب مظفر آباد پولیس نے ملزم حنیف سے 19لٹر شراب سیتل ماڑی پولیس نے ملزم رمضان سے 12لٹر ملزم ذیشان سے 10لٹر ملزم رمضان سے 20لٹر ملزم یاسین سے 10لٹر اور دولت گیٹ پولیس نے ملزم حنیف سے 20لٹر شراب برآمد کرلی بھیک مانگنے کے الزام میں تھانہ دولت گیٹ اور سیتل ماڑی پولیس نے ملزم شعبان ، مقبول ، احمد اور فقیر محمد کو گرفتار کیا جبکہ کرایہ داری کے الزام میں ممتاز آباد پولیس نے ملزمان شکیل گجر اور عمران کو گرفتار کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments