طلبہ کو منشیات سے بچانے کیلئے مہم شروع کرنیکا فیصلہ
آگاہی لیکچرز، منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،سی سی ڈی کی معاونت
ملتان (خصوصی رپورٹر)طلبہ و طالبات کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ، آگاہی لیکچرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے سکیورٹی اداروں کے ساتھ ملکر تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے اور نوجوان نسل کو نشے کے تباہ کن اثرات سے بچانے کے لئے خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے مہم کے تحت تعلیمی اداروں میں آگاہی لیکچرز اور شعور اجاگر کرنے کی سرگرمیوں کے ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گا، جبکہ اس سلسلے میں متعلقہ اداروں اور انسداد دہشت گردی کے محکمے (سی ٹی ڈی) کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق خصوصی مہم کا مقصد طلبہ و طالبات کو منشیات، سگریٹ اور ویپ کے استعمال سے محفوظ رکھنا اور تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے خطرات کی روک تھام کرنا ہے اس مقصد کے لئے والدین اور اساتذہ کو بھی مہم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ بچوں کی عادات، میل جول اور روزمرہ سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہوئے انہیں نشے کی جانب راغب ہونے سے بچایا جا سکے۔والدین، اساتذہ اور شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ بچوں کو سگریٹ اور ویپ فروخت کرنے والے دکانداروں کی نشاندہی کریں اور متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔
بچوں کو سگریٹ اور ویپ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments