ضلع کونسل کا اہلکار رشوت لیتے گرفتار

ضلع کونسل کا اہلکار رشوت لیتے گرفتار

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) محکمہ اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے ضلع کونسل وہاڑی کے اہلکار محمد فخر کو 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔۔۔

،مقدمہ درج۔شہری محمد دلدار نے اینٹی کرپشن حکام کو درخواست دی تھی کہ ضلع کونسل کی جانب سے نیلام کیے گئے پلاٹ پر قبضے کے معاملے میں کارروائی کے لیے اہلکار اس سے 20 ہزار روپے رشوت طلب کر رہا ہے ۔ درخواست پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن وہاڑی منصور خان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں کارروائی کرتے ہوئے محمد فخر کو مبینہ طور پر رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...