الیکٹرک ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
وہاڑی (خبرنگار)مرکزی انجمن تاجران وہاڑی کے وفد نے الیکٹرک ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران سے ملاقات کرکے انہیں کامیابی پر مبارکباد دی، پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستہ پیش کیا۔
وفد میں ضلعی چیئرمین چوہدری افضل، صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی، جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد، ایڈیشنل سیکرٹری رانا فیض رسول، چوہدری رفیق اور سینئر صحافی ارشاد بھٹی شامل تھے ۔ وفد نے چیئرمین نوید بھٹی، صدر چوہدری نثار، جنرل سیکرٹری راؤ عبدالرحیم اور سینئر نائب صدر چوہدری محمد اشفاق لطیف کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تاجر برادری کے اتحاد، باہمی تعاون اور کاروباری مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments