تاجر وں کے مسائل کا حل واتحاد وقت کی اہم ضرورت ،محمد رفیق

تاجر وں کے مسائل کا حل واتحاد  وقت کی اہم ضرورت ،محمد رفیق

وہاڑی (خبرنگار) انجمن تاجران وہاڑی کے جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد اور صدر ریل بازار چوہدری محمد رفیق نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔

 تاجروں کے مسائل کا حل، کاروباری حقوق کا تحفظ اور تاجر تنظیموں میں اتحاد و اتفاق کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن ٹائرز ایسوسی ایشن وہاڑی کے نومنتخب صدر چوہدری ثمران ستار اور جنرل سیکرٹری میاں خالد جاوید کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام تاجر تنظیموں کو باہمی تعاون اور یکجہتی کے ساتھ تاجروں کے مفادات کے لیے کام کرنا چاہیے ۔ نومنتخب عہدیداران اپنی صلاحیتوں اور تجربے سے ٹائرز کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کے مسائل حل کرنے اور ان کے حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے نئی قیادت کے لیے نیک تمناؤں اور کامیابی کی دعا کا اظہار بھی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...