موسم کی تبدیلی، کھانسی نزلہ اور بخار کے مریضوں میں اضافہ
وجھیانوالہ (نامہ نگار) موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی کھانسی، نزلہ، زکام، بخار اور گلے کی خراش میں مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، جس سے شہری پریشان ہیں۔
ڈاکٹر ظفر اقبال نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بدلتے موسم میں ٹھنڈے مشروبات سے پرہیز، گرم لباس کا استعمال اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بیماری کی صورت میں خود علاجی سے گریز کیا جائے اور مستند ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے تاکہ بروقت اور مناسب علاج ممکن ہو سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments