تھانہ چھب کلاں میں انسپکٹر ملک طاہر اعوان نئے ایس ایچ او تعینات
وجھیانوالہ (نامہ نگار) تھانہ چھب کلاں میں چھ ماہ کے دوران ایس ایچ اوز کی بار بار تبدیلی کے بعد انسپکٹر ملک طاہر اعوان کو نیا ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا۔ ان کی تعیناتی سے اہل علاقہ میں بہتری کی امید پیدا ہوگئی ہے ۔
عوامی حلقوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ نئے ایس ایچ او جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں گے اور میرٹ کی بالادستی یقینی بناتے ہوئے شہریوں کو عزت و احترام کے ساتھ انصاف فراہم کریں گے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اب ان کی نظریں نئے ایس ایچ او کی کارکردگی پر مرکوز ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments