بچے سے زیادتی کیس کا فیصلہ، چار ملزمان کو عمر قید کی سزا

بچے سے زیادتی کیس کا فیصلہ، چار ملزمان کو عمر قید کی سزا

13 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم ، عدم شواہد پر چار ملزمان بری

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا) بچے سے زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منیر حسین گل نے چار ملزمان کو عمر قید اور مجموعی طور پر 13 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنا دی، جبکہ دیگر چار ملزمان کو عدم شواہد کی بنا پر بری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق محلہ غنی شاہ کے رہائشی 10 سالہ شاہویز ولد سلیم بھٹہ کے ساتھ مبینہ طور پر مختلف اوقات میں زیادتی کی گئی اور اس کی ویڈیو بھی بنائی گئی تھی۔ واقعے کا مقدمہ درج ہونے پر تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آٹھ نامزد ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر ملزمان محمد علی، عمار، وقار اور ذیشان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 13 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی، جبکہ باقی چار ملزمان کو شواہد ناکافی ہونے پر بری کر دیا۔واضح رہے کہ مقدمہ درج ہونے کے دوسرے روز ہی متاثرہ بچے کے والد سلیم بھٹہ صدمے کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...