کرین تلے کچل کرمزدور کی ہلاکت، دو افرادپرمقدمہ درج

کرین تلے کچل کرمزدور کی ہلاکت، دو افرادپرمقدمہ درج

ظفر علی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے ، ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے

جہانیاں (نمائندہ دنیا) موضع درکھان والا میں کرین (ایکسکیویٹر) تلے کچلنے سے جاں بحق ہونے والے 40 سالہ محنت کش ظفر علی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس تھانہ جہانیاں نے مقتول کے بھائی محمد زمان ولد عاشق حسین کی مدعیت میں کرین ڈرائیور عباس ولد سرور اور اس کے ساتھی محمد یوسف کے خلاف قتل کا مقدمہ نمبر 1555/26 درج کر لیا ہے ، تاہم دونوں ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ۔مدعی محمد زمان کے مطابق اس کا بھائی بھٹہ خشت پر منشی تھا۔ کرین ڈرائیور عباس مبینہ طور پر حساب کتاب میں بے ایمانی کرتا تھا، جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ مدعی نے الزام عائد کیا کہ اسی رنجش پر عباس نے اپنے ساتھی محمد یوسف کے ہمراہ اس کے بھائی کو کرین تلے کچل کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مقتول کے بھائی محمد زمان نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب اور آر پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لے کر ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...