مونڈا،بائی پاس ٹوٹ پھوٹ کا شکار، بھاری گاڑیوں کو مشکلات

مونڈا،بائی پاس ٹوٹ پھوٹ کا شکار، بھاری گاڑیوں کو مشکلات

سکولوں کی چھٹی کے اوقات میں حادثات کا خدشہ، ٹریفک جام سے طلبہ پریشان

مونڈکا ،بارہ میل(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)بائی پاس روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث دس ویلر اور دیگر بھاری گاڑیاں شہر کے اندر سے گزرنے پر مجبور ہیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔خصوصاً سکولوں کی چھٹی کے اوقات میں بھاری گاڑیوں کی شہر میں آمدورفت سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ ٹریفک جام ہونے کے باعث سکولوں سے گھروں کو واپس جانے والے بچوں کو بھی تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، جبکہ شہریوں کی معمول کی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سکولوں کے اوقات میں بھاری گاڑیوں کا شہر میں داخلہ بند کرکے انہیں متبادل راستے سے گزارنے کا انتظام کیا جائے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام اور منتخب نمائندوں سے بائی پاس روڈ کی فوری مرمت اور اسے بھاری ٹریفک کے لیے بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا، تاکہ ٹریفک کے مسائل حل اور شہریوں خصوصاً سکول کے بچوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...