پی ٹی اے کا اسلام آباد سے ملتان تک ٹیلی کام سروسز کا جائزہ
ملتان (لیڈی رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے اسلام آباد سے ملتان تک ٹیلی کام سروسز کے معیار کا جائزہ لینے کے لئے سروے شروع کردیا ہے ۔
اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ عامر شہزاد کی سربراہی میں ٹیم نے موبائل آپریٹرز کے نمائندوں کے ہمراہ وائس کالز اور موبائل ڈیٹا کی کارکردگی جانچنے کے لئے ٹیسٹ کئے ۔ترجمان کے مطابق سروے کا سلسلہ ملتان اور گردونواح میں جاری ہے ، جہاں صارفین سے بھی ٹیلی کام سروسز کے معیار کے حوالے سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں پی ٹی اے ٹیم نے موبائل فون، فکسڈ فون اور دیگر متعلقہ شعبوں کے نمائندوں کے ساتھ ضلعی سطح پر اجلاس بھی منعقد کئے ۔ملتان میں سروے مکمل کرنے کے بعد ٹیم خانیوال، جھنگ اور سرگودھا سے ہوتی ہوئی اسلام آباد واپس جائے گی۔ سروے کے نتائج کی روشنی میں ٹیلی کام سروسز میں بہتری کے لئے درکار اقدامات اور خامیوں کی نشاندہی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments