انٹر تحصیل والی بال چیمپئن شپ، گرلز، بوائز ٹرائلز مکمل

انٹر تحصیل والی بال چیمپئن شپ، گرلز، بوائز ٹرائلز مکمل

چاروں تحصیلوں کی ٹیمیں تشکیل، ضلعی مقابلوں کے کامیاب کھلاڑی حصہ لیں گے

ملتان (خصوصی رپورٹر)سال 2026 کو یوتھ ایئر قرار دیئے جانے کے تحت یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے مطابق انٹر تحصیل والی بال چیمپئن شپ کے لئے گرلز اور بوائز ٹیموں کی تشکیل کے سلسلے میں ٹرائلز مکمل کرلئے گئے ۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم کے مطابق ٹرائلز میں ملتان سٹی اور ملتان صدر کی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد دونوں تحصیلوں کی گرلز اور بوائز ٹیموں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ٹرائلز کمیٹی کی نگرانی عدنان نعیم نے کی، جبکہ کمیٹی میں محمد اجمل، ٹیچر فزیکل ایجوکیشن گورنمنٹ سنبل سکول ملتان اور مصدق حنیف شامل تھے ۔اسی طرح جلالپور پیروالا میں سعید لونگ اور شجاع آباد میں خلیل بودلہ نے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے اور اپنی اپنی تحصیلوں کی گرلز اور بوائز ٹیمیں تشکیل دیں۔ چاروں تحصیلوں کی ٹیمیں انٹر تحصیل والی بال چیمپئن شپ میں حصہ لیں گی۔عدنان نعیم نے بتایا کہ چاروں تحصیلوں کے درمیان ضلعی سطح پر مقابلے ہوں گے ، جن میں کامیاب ٹیم ملتان ضلع کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈویژنل سطح کے انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ ڈویژنل مقابلوں کی فاتح ٹیم صوبائی سطح پر ملتان ڈویژن کی نمائندگی کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...