انرویل کلب کا نور مسکن کیلئے ایک لاکھ روپے عطیہ

انرویل کلب کا نور مسکن  کیلئے ایک لاکھ روپے عطیہ

ملتان (لیڈی رپورٹر)انرویل کلب ملتان مڈٹاؤن کی جانب سے ہم مشعل راہ فاؤنڈیشن کے زیرِ تعمیر منصوبے نور مسکن کے لئے ایک لاکھ روپے کا عطیہ دیا گیا۔

اس سلسلے میں کلب کی صدر حنا چغتائی اور چارٹر صدر طاہرہ نجم نے دیگر ممبران کے ہمراہ فاؤنڈیشن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر آمنہ آفتاب کو چیک پیش کیا۔اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں آمنہ آفتاب نے نور مسکن کے اغراض و مقاصد اور خصوصی افراد کی بحالی کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم مشعل راہ فاؤنڈیشن ملک بھر میں مختلف معذوریوں کا شکار افراد کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہے ۔ ڈی ایچ اے ملتان میں زیرِ تعمیر نور مسکن میں ذہنی و جسمانی معذوری اور خصوصی ضروریات کے حامل افراد کے علاج، تحقیق، رہائش، تعلیم اور تربیت کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...