محکمہ سکو ل نے تعلیمی افسروں کی ترقی وتبادلے کے احکامات جاری کردیئے

محکمہ سکو ل نے تعلیمی افسروں کی ترقی وتبادلے کے احکامات جاری کردیئے

ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے تعلیمی افسروں کی ترقی اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا نوٹیفکیشن کے مطابق، صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات کے بعد فہمیدہ بی بی کو گریڈ 19 میں مستقل بنیادوں پر ترقی دے دی گئی ہے ۔

 فہمیدہ بی بی، جو اس سے قبل سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ (انگلش) گورنمنٹ لیب ہائر سیکنڈری سکول (منسلک رنگیل پور قائد ملتان) اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ ایلیمنٹری) تحصیل جلالپور پیر والا ضلع ملتان کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، کو ترقی کے بعد فوری طور پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ ایلیمنٹری) مظفرگڑھ تعینات کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے تحت اس تبادلے کے نتیجے میں مظفرگڑھ میں تعینات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ ایلیمنٹری) طیبہ راشد (گریڈ 18) کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر فہمیدہ بی بی کی جگہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ ایلیمنٹری) تحصیل جلالپور پیر والا ضلع ملتان تعینات کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...