گرجا گھروں میں عبادات کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ

 گرجا گھروں میں عبادات کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ

داخلی و خارجی راستوں پر اہلکار تعینات، مشکوک افراد کی نگرانی اور مؤثر پٹرولنگ جاری

ملتان (کرائم رپورٹر)ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ملتان پولیس نے اتوار کے روز گرجا گھروں میں ہونے والی عبادات کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ۔ گرجا گھروں کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ، جبکہ عبادت کے لئے آنے والے افراد کی چیکنگ بھی یقینی بنائی گئی۔مسیحی برادری کے افراد کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے پولیس کی اضافی نفری تعینات رہی۔ پولیس افسروں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو الرٹ رہنے اور مشکوک افراد و سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ اہم مقامات اور گرجا گھروں کے اطراف مؤثر گشت بھی جاری رکھا گیا۔ملتان پولیس حکام کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور اقلیتی برادری کے مذہبی اجتماعات کو محفوظ بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ پولیس امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...