ملتان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ایکشن،203گروہوں کے487ملزم پکڑلئے
ایک سال کے دوران 2ہزار 184مقدمات ٹریس، 31کروڑ69لاکھ روپے کامال مسروقہ برآمد کرلیا، چھیناجھپٹی کے 807مقدمات ٹریس،1298ملزم حراست میں لئے
ملتان (کرائم رپورٹر )پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور منظم گینگز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ملتان پولیس نے سال 2026 میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ترجمان ملتان پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران جرائم پیشہ گینگز کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے درج ذیل اہم نتائج حاصل کئے گئے 203 خطرناک جرائم پیشہ گینگز کا سراغ لگا کر ان کے 487 سرگرم ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزموں کی نشاندہی اور تفتیش کے دوران مختلف نوعیت کے 2,184مقدمات کو کامیابی سے ٹریس کیا گیا۔ گرفتار گینگز کے قبضے سے مجموعی طور پر 31 کروڑ69 لاکھ روپے مالیت کا لوٹا ہوا اور مالِ مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کرنے کا عمل یقینی بنایا گیا۔ڈکیتی ورابری کے 651 مقدمات ٹریس کرکے 1298 ملزموں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 03کروڑ80لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی۔وہیکل سنیچنگ و چوری کے 807 مقدمات ٹریس کرکے 779موٹرسائیکلز6کاریں 16رکشے اور01ٹرکبرآمد کیا گیا۔سی پی او ملتان اخترفاروق نے اس شاندار کارکردگی پر پولیس افسر و جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے منظم جرائم پیشہ گینگز کے خلاف یہ کارروائیاں بلا امتیاز مزید تیز کی جائیں گی تاکہ شہرِ اولیاء کو جرائم سے پاک بنایا جا سکے ۔ملتان پولیس اپنے شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments