لڈن پولیس کا طلبہ کے لیے منشیات آگاہی لیکچر

 لڈن پولیس کا طلبہ کے  لیے منشیات آگاہی لیکچر

وہاڑی (خبرنگار) نوجوان نسل کو ویپ، تمباکو نوشی، شیشہ اور منشیات کے تباہ کن اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیس کی آگاہی مہم جاری ہے ۔ ۔۔۔

اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ لڈن ملک زمان لیاقت نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول لڈن میں طلبہ کو آگاہی لیکچر دیا۔ اس دوران انہیں ویپ، تمباکو نوشی، شیشہ اور منشیات کے استعمال سے صحت کو لاحق سنگین خطرات اور ان کے تباہ کن اثرات کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ ایس ایچ او نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ منشیات اور دیگر مضر اشیا سے مکمل طور پر دور رہیں، صحت مند سرگرمیوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور اپنے روشن مستقبل کے تحفظ کے لیے مثبت طرزِ زندگی اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کسی بھی معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتی ہے اور اسے منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...