طلاق تنازع،بہنوئی نے تیزاب پھینک دیا ،برادر نسبتی زخمی
دروازہ کھولتے ہی ملزم نے آفتاب پر تیزاب پھینک دیا، ہسپتال منتقل
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) ڈی جی خان روڈ پر ڈاکٹر وحید الرحمن والی گلی میں طلاق کے تنازعے پر بہنوئی کی مبینہ تیزاب گردی سے 45 سالہ برادر نسبتی شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق خاندان میں طلاق کے معاملے پر تنازعہ چل رہا تھا۔ لواحقین کے مطابق اسی رنجش پر مبینہ ملزم بہنوئی اپنے سالے کے گھر پہنچا اور دروازہ کھٹکھٹایا۔ جیسے ہی دروازہ کھولا گیا، ملزم نے مبینہ طور پر اپنے سالے پر تیزاب پھینک دیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی آفتاب ولد فضل احمد، عمر 45 سال، سکنہ محلہ حیات نگر مظفرگڑھ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments