حرمین شریفین کا دفاع ہر مسلمان کے ایمان کا تقاضا :عبدالمالک مجاہد

حرمین شریفین کا دفاع ہر مسلمان کے ایمان کا تقاضا :عبدالمالک مجاہد

پاکستان کو حرمین شریفین کے تحفظ،دفاع کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کرنا چاہیے

 میاں چنوں (تحصیل رپورٹر) مرکزی جمعیت اہل حدیث سعودی عرب کے امیر، معروف عالم دین اور دارالسلام انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر فضیلۃ الشیخ مولانا عبدالمالک مجاہد حفظہ اللہ نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کا دفاع ہر مسلمان کے دل کی آواز اور دینی وابستگی کا تقاضا ہے ، پاکستان کو حرمین شریفین کے تحفظ اور دفاع کے حوالے سے ہراول دستے کا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات محض سفارتی یا سیاسی نوعیت کے نہیں بلکہ اخوت، محبت، دینی وابستگی اور اسلامی بھائی چارے کے مضبوط رشتوں پر استوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ہر مسلمان کے دل میں مسجد حرام اور مسجد نبوی کی عظمت و محبت موجود ہے ۔ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات امت مسلمہ کے لیے باعثِ تقویت ہیں، جنہیں مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورئہ میاں چنوں کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے عالم اسلام کو درپیش حالات، دعوتِ دین کی اہمیت اور امت مسلمہ کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں اسلام کا پیغام پھیل رہا ہے ، جو اس دین کی حقانیت اور آفاقی تعلیمات کا مظہر ہے ۔

 ہماری ذمہ داری ہے کہ دعوتِ دین کا فریضہ حکمت، دانائی، بصیرت، تحمل اور حسنِ اخلاق کے ساتھ انجام دیں اور اپنے کردار و عمل سے اسلام کی حقیقی تعلیمات دنیا کے سامنے پیش کریں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اسلام امن، محبت، اخوت، رواداری اور انسانیت کی خدمت کا دین ہے ، اس لیے علمائے کرام، دینی اداروں اور اہلِ علم کو معاشرتی اصلاح، اتحاد اور دینی شعور کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ اس موقع پر جماعت کے بزرگ عالم دین استاذ العلماء حافظ عبدالستار بھی موجود تھے ۔ 

عبدالمالک مجاہد 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...