واسا نادہندگان کیخلاف آپریشن ، 1564 مزیدکنکشن منقطع

واسا نادہندگان کیخلاف آپریشن ، 1564 مزیدکنکشن منقطع

17 خصوصی ٹیمی متحرک،3 کروڑ 92 لاکھ روپے کے واجبات بھی وصول بلاامتیاز کارروائی، نومبر کی 26 کروڑ روپے ریکوری ہدف مکمل کرنیکی ہدایت

ملتان (وقائع نگار خصوصی )واسا ملتان کا عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات یقینی بنانے کے لیے نادہندگان کے خلاف ریکوری آپریشن تیز،بلاامتیاز کارروائی اور نومبر کا 26 کروڑ روپے ریکوری ہدف مکمل کرنیکی ہدایت۔تفصیل کیمطابق گزشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق 1564 مزید نادہندگان کے سیوریج کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ 3 کروڑ 92 لاکھ روپے کے واجبات بھی وصول کر لیے گئے ہیں، جبکہ نومبر کے مہینے کے لیے 26 کروڑ روپے ریکوری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔واسا کی جانب سے نادہندگان کے خلاف کارروائی اور مقررہ ریکوری اہداف کے حصول کے لیے 17 خصوصی ڈسکنکشن ٹیمیں روزانہ شہر کے مختلف علاقوں میں فیلڈ آپریشن کر رہی ہیں۔ ڈائریکٹر ریکوری محمد سعید ڈوگر ریکوری آپریشن اور کنکشن منقطع کرنے کی کارروائیوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کر رہے ہیں، جبکہ فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ریکوری مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی جا رہی ہیں۔کمرشل اور گھریلو صارفین میں کسی قسم کی تفریق کیے بغیر طویل عرصے سے واجبات ادا نہ کرنے والے نادہندگان کے خلاف کارروائی جاری ہے ، خصوصاً ایسے صارفین کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کر دیا گیا ہے جن کے کنکشن واجبات کی عدم ادائیگی پر پہلے ہی منقطع کیے جا چکے ہیں۔ بغیر اجازت یا واجبات کی ادائیگی کے بغیر منقطع کنکشن بحال کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ، جبکہ ایسے صارفین کے چالان تیار کرکے قانونی کارروائی کے لیے اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ واسا کو بھجوانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت نے ریکوری ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھتے ہوئے نومبر کے مقررہ 26 کروڑ روپے ریکوری ہدف کو ہر صورت حاصل کیا جائے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...