سکولوں میں نہم دہم کے نتائج بہتر بنانے کیلئے نئی حکمت عملی
خصوصی کلاسز، مشکل اسباق کی تدریس کیلئے یوٹیوب ویڈیوز سے مدد لینے کا فیصلہ
ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب کے سرکاری سکولوں میں نہم اور دہم جماعت کے خراب امتحانی نتائج بہتر بنانے کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن نے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے ۔ اس کے تحت کمزور طلبہ کیلئے سکول اوقات کے بعد خصوصی کلاسز لگائی جائیں گی، جبکہ مشکل اسباق سمجھانے کیلئے تعلیمی یوٹیوب ویڈیوز اور جدید تدریسی ذرائع سے بھی مدد لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے بورڈ امتحانات میں کامیابی کی کم شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ امتحانات کے نتائج بہتر بنانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔نئی گائیڈ لائنز کے مطابق خصوصی کلاسز میں مشکل مضامین اور تصورات بار بار آسان انداز میں سمجھائے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments