تاجر برادری کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ، تاجر رہنما

تاجر برادری کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ، تاجر رہنما

سمال ٹریڈرچیمبر کی نومنتخب کابینہ کومبارکباد، پیرا فورس کے ناروا رویے پر تشویش

ملتان (لیڈی رپورٹر)چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے وفد نے انجمن تاجران سگو چوک تا جیرے والی پلی کے نومنتخب عہدیداروں کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی، انہیں ہار پہنائے اور مٹھائی پیش کی۔ اس موقع پر چیمبر کے صدر ظفر اقبال صدیقی، جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری، وائس چیئرمین شیخ عاصم اعجاز، شیخ عبدالندیم، منور قریشی، آصف بلوچ اور شیخ اکمل سمیت دیگر تاجر رہنما موجود تھے ۔ وفد نے نومنتخب صدر اشفاق اللہ خان بلوچ، جنرل سیکرٹری احسان اللہ انصاری، سردار اکبر خان بلوچ اور دیگر عہدیداروں کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ظفر اقبال صدیقی اور عزیز الرحمن انصاری نے کہا کہ پیرا فورس کی جانب سے تاجروں کو ہراساں کرنے اور مبینہ ناروا سلوک کی شکایات پر تاجر برادری میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ کاروباری طبقہ پہلے ہی معاشی مشکلات اور انتظامی مسائل کا شکار ہے ، ایسے میں غیر ضروری سختی سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ملتان سمیت ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پیرا فورس کے اہلکاروں کے طرز عمل کا نوٹس لے کر تاجروں کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات کا ازالہ کیا جائے ۔

 انہوں نے کہا کہ تجاوزات اور دیگر انتظامی معاملات کے حل کے لیے تاجروں کو اعتماد میں لیا جائے۔ اور تاجر تنظیموں کی مشاورت سے لائحہ عمل بنایا جائے ۔ 

انتظامیہ اور تاجر برادری کے باہمی تعاون سے شہر میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...