محکمہ انہار کے افسران کیخلاف اینٹی کرپشن عدالت کا حکم معطل

محکمہ انہار کے افسران کیخلاف اینٹی کرپشن عدالت کا حکم معطل

پانچ سال بعد انکوائری دوبارہ کھولنے اور چالان پیش کرنے کا حکم چیلنج کیا گیا

ملتان (کورٹ رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس ملک امیر عجم نے محکمہ انہار مظفرگڑھ کے افسران کے خلاف اسپیشل جج اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کا 7 ستمبر 2026ء کا حکم معطل کر دیا۔ درخواست گزاروں کے وکیل شیخ جمشید حیات نے مؤقف اختیار کیا کہ پانچ سال بعد انکوائری دوبارہ شروع نہیں کی جا سکتی اور کسی فریق کو سنے بغیر حکم جاری کرنا قانونی تقاضوں کے منافی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالت کسی تحقیقاتی ادارے کو غیر ضروری طور پر چالان پیش کرنے کا پابند نہیں کر سکتی۔ وکیل نے اپنے مؤقف کی تائید میں سپریم کورٹ سمیت اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کی نظیریں بھی پیش کیں۔تفصیلات کے مطابق 2015ء میں موضع سرکی اور موضع لنگرواہ میں خانواہ پروٹیکشن بند کی توسیع کے لیے سرکاری فنڈز فراہم کیے گئے تھے ۔ ان فنڈز میں مبینہ خوردبرد کے الزام میں زاہد حسین، ایکسین دلشاد حسین، ایس جی او عبدالرحمن، اوورسیئر عابد رشید، ایکسین اور چوہدری نثار، ایس ڈی او کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ اس معاملے کی دو انکوائریاں ہوئیں اور 2023ء میں ایف آئی آر درج کی گئی، جسے افسران نے ہائیکورٹ ملتان بینچ میں چیلنج کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...