زرعی یونیورسٹی ،عالمی یوم ماہی پروری کے حوالے سے تقریب
ماہی پروری ملکی معیشت، غذائی ضروریات اور روزگار کیلئے اہم شعبہ ، وائس چانسلر
ملتان (خصوصی رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے شعبہ زولوجی، وائلڈ لائف اینڈ فشریز کے زیر اہتمام عالمی یوم ماہی پروری کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا مقصد ماہی پروری کی اہمیت، آبی وسائل کے تحفظ، غذائی تحفظ اور پائیدار ذرائع معاش کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایکوا کلچر اینڈ فشریز پنجاب راؤ رؤف بھی موجود تھے ۔ وائس چانسلر نے مختلف سرگرمیوں میں طلبہ و طالبات کی دلچسپی کو سراہا اور تقریب کے کامیاب انعقاد پر ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر آصف رضا، شعبے کے اساتذہ اور منتظمین کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ ماہی پروری ملکی معیشت، غذائی ضروریات کی تکمیل اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ آبی وسائل کا تحفظ اور اس شعبے میں جدید تحقیق و ٹیکنالوجی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں سے طلبہ کو عملی تجربات حاصل ہوتے ہیں اور انہیں قدرتی وسائل کے دانش مندانہ استعمال اور ماحول کے تحفظ کی اہمیت سے آگاہی ملتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments