زیادتی کیس : ملزم کی ضمانت درخواست ڈی لسٹ کرنے کا حکم
ملتان (کورٹ رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس صادق محمود خرم نے خاتون کے اغوا اور زیادتی کے مقدمے میں ملوث ملزم شکیل احمد کی۔۔
ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست ڈی لسٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کے مطابق ڈی این اے رپورٹ میں شکیل احمد کا تعلق ثابت ہوا ہے ، جبکہ متاثرہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش بھی ہوئی ہے ۔دوسری جانب عدالت نے مقدمے کے دوسرے ملزم عبدالرشید کی ضمانت منظور کرلی۔، کیونکہ ڈی این اے رپورٹ میں اس کا تعلق ثابت نہیں ہوا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments