ماچھیوال : پارک اور کھیل کا میدان نہ ہونے سے شہری پریشان

ماچھیوال : پارک اور کھیل کا میدان نہ ہونے سے شہری پریشان

ماچھیوال (نامہ نگار) ماچھیوال میں بچوں کے لیے کھیل کا میدان اور عوامی پارک موجود نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔

 جبکہ کھیلوں اور تفریحی سہولیات کی عدم دستیابی سے بچوں کی صحت مند سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ اہل علاقہ کے مطابق شہر میں نہ کوئی مناسب کھیل کا میدان ہے اور نہ ہی ایسا عوامی پارک جہاں بچے اپنے والدین کے ہمراہ تفریح کرسکیں۔ جگہ نہ ہونے کے باعث بچے گلیوں اور سڑکوں پر کھیلنے پر مجبور ہیں، جہاں ٹریفک کے باعث حادثات کا خدشہ رہتا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کھیل کود بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے انتہائی ضروری ہے ۔ اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم عوامی مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے عملی اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...