ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کاشکایت فوری حل کرنے کا حکم
دفاتر کا معائنہ، حاضری، ریکارڈ کا جائزہ، سروس ڈلیوری بہتر بنانے کی ہدایت
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان ڈویژن سیف الرحمن بلوانی نے ضلع وہاڑی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ضلعی دفتر سمیت مختلف یونین کونسلز کے دفاتر کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سٹاف کی حاضری، سرکاری ریکارڈ، عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ستھرا پنجاب پروگرام، کارکردگی کے کلیدی اشاریوں اور پیدائش و اموات کی رجسٹریشن کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ عوامی خدمات کی فراہمی کا معیار بہتر بنایا جائے اور شہریوں کی شکایات فوری طور پر حل کی جائیں۔ سیف الرحمن بلوانی نے تاکید کی کہ عوام کو بلا تاخیر قانونی ریلیف فراہم کیا جائے ، دفتری نظم و ضبط برقرار رکھا جائے اور عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments