وفاقی محتسب کی شجاع آباد میں کھلی کچہری، شہریوں کو ریلیف

وفاقی محتسب کی شجاع آباد میں کھلی کچہری، شہریوں کو ریلیف

34 شکایات نمٹا دیں، دس لاکھ روپے سے زائد ریلیف دینے کے احکامات

ملتان،سکندر آباد  (کورٹ رپورٹر،نامہ نگار ) وفاقی محتسب کے کوآرڈینیٹر ساؤتھ پنجاب و ریجنل ہیڈ ڈاکٹر محمد زاہد ملک نے شجاع آباد کا دورہ کیا، جہاں تحصیل میونسپل کمیٹی کمپلیکس میں وفاقی اداروں کی بدانتظامی کے خلاف عوامی شکایات کی سماعت اور کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر شہریوں سے تحریری شکایات وصول کی گئیں اور 34 سے زائد کیسز موقع پر ہی نمٹا دیئے گئے۔ مختلف بلوں کی مد میں شہریوں کو دس لاکھ روپے سے زائد کی رقوم واپس کرنے کے احکامات جاری کئے گئے، جبکہ ایس ڈی او میپکو شجاع آباد محمد علی طاہر کی موجودگی میں بجلی کے بل کی درستگی کی شکایت سن کر بھی احکامات جاری کئے گئے۔ اس کے علاوہ چھ سے زائد بجلی کنکشن بحال کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔متعلقہ افسر نے ڈاکٹر زاہد ملک کو آگاہ کیا کہ وفاقی محتسب کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے شہریوں کو دس لاکھ روپے سے زائد کا ریلیف فراہم کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر زاہد ملک نے کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کے مسائل سنے اور متعلقہ افسروں کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر معززین علاقہ نے وفاقی محتسب کے دفتر کی جانب سے فوری کارروائی اور مسائل کے حل کے اقدام کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...