مدرسہ پر قبضے کا معاملہ،پولیس کارروائی،متعدد افراد گرفتار
مدرسہ قاسم العلوم اور گلگشت میں دوگروپوں کے درمیان تنازع چل رہا تھا
ملتان (کرائم رپورٹر )مدرسہ کے قبضے کا معاملہ پولیس کی بھاری نفری نے متعدد افراد کو گرفتار کرکے سپورٹس کمپلیکس منتقل کردیا ۔ مدرسہ قاسم العلوم چوک گول باغ گلگشت مدرسہ کے قبضے کے حوالے سے دو گروپوں کے مابین تنازع چل رہا تھا مدرسہ کے تنازع کو ختم کرنے اور قبضہ دلوانے کی غرض سے پولیس کی بھاری مدرسہ پہنچی اور ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے بچاتے ہوئے مدرسہ سے اساتذہ اور طلبا کو گرفتار کرکے بذریعہ پریژن وین سپورٹس کمپلیکس منتقل کردیا ہے ۔اس حوالے سے مزید کارروائی جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments