ہسپتال میں مریض کی موت پر ورثاء کاڈاکٹرزپر تشدد

ہسپتال میں مریض کی موت  پر ورثاء کاڈاکٹرزپر تشدد

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کی ایمرجنسی میں مریض کے انتقال پر لواحقین کی جانب سے ڈاکٹروں اور عملے پر تشدد، سرکاری کام میں مداخلت اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبد الستار کی مدعیت میں تھانہ سٹی کوٹ ادو میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق 27 نومبر کو ایمرجنسی میں سید عابد حسین شاہ کو تشویشناک حالت میں لایا گیا، جہاں ڈاکٹر نے دستیاب طبی سہولتوں کے مطابق علاج شروع کیا، تاہم مریض دل کا شدید دورہ پڑنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ لواحقین کو اطلاع دی جارہی تھی کہ اسی دوران ایک شخص نے ڈاکٹر عبد الستار پر حملہ کردیا۔ انہیں بچانے کے لیے آنے والے ڈاکٹر علی آکاش اور ڈاکٹر وسیم شہزاد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ وارڈ سرونٹ ساجد عدنان بھی زخمی ہوگئے ۔ ڈاکٹر علی آکاش کے سامنے کے دانت ٹوٹ گئے ۔واقعے کے بعد ڈاکٹروں نے احتجاجاً ایمرجنسی میں مریضوں کا چیک اپ بند کردیا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر فرخ محمود جنجوعہ اور ڈی ایس پی وسیم اکبر خان لغاری نے ہسپتال پہنچ کر ڈاکٹروں سے مذاکرات کیے اور شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی تھی۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کے طبی معائنے اور رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ واقعے کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی موجود ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...